Islamabad Colorectal

An Education Portal for Patients
and healthcare Professionals

 

 

Make an Appointment

  • 001
  • 002
  • 003
  • 005
  • 006
  • 007
  • 008
  • 009
001 002 003 005 006 007 008 009
 

HOME | DR. QAMAR HAFEEZ KIANI | WHAT WE OFFER | FOR PATIENTS | FOR HEALTHCARE PROESSIONALS | ASK A QUESTION | CONTACT

Colon and Rectal Surgery

Specialized treatment in Diseases of Anus, Rectum and Colon

[English] [Urdu]

English   اینل فسچولا

جسم کی دوسطحوں کے درمیان معمول سے ہٹ کر بن جانے والے راستے کو’’ فسچولا‘‘ کہتے ہیں۔’’اینل فسچولا‘‘ بڑی آنت کے آخری حصے یعنی ریکٹم‘ مقعد اور کولہوں کی جلد کی درمیان ایک ابنارمل راستہ ہے۔ ۔

علامات
یہ ایک تنگ نالی کی شکل میں ہوتا ہے جس سے وقتاً فوقتاً گندے اور بدبودارمواد کا اخراج ہوتا رہتا ہے
یہ راستہ عام طور پر مقعد کے آس پاس پیپ والا پھوڑا بننے کے بعد بنتا ہے۔ پھوڑا بالعموم مقعد کے غدود میں انفیکشن ہوجانے سے بنتا ہے۔ان غدود کا کام پاخانہ کرنے سے فوراً پہلے مقعد میں ایک چکنے مواد کا اخراج ہے جس کی وجہ سے سخت پاخانہ مقعد کی جلد کونقصان نہیں پہنچاتا۔
یہ کچھ بیماریوں مثلاً آنتوں کی سوزش کی پرانی بیماری‘ ایڈز‘آتشک ‘کینسراور حادثات کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔
اسے دوبڑی اقسام یعنی سادہ اور پیچیدہ میں تقسیم کرسکتے ہیں۔مقعد کے اردگرد دائروی شکل کے دوپٹھے ہوتے ہیں جنہیں سفنکٹرزیا مقعد کو بند کرنے والے پٹھے کہاجاتا ہے۔ان کے سکڑنے سے مقعد کا سوراخ بند ہو جاتا ہے۔
اگرنالی دار زخم صرف جلد کے نیچے ہو‘ اس میں شاخیں نہ بنی ہوں اور اس نے سفنکٹرز کے بڑے حصے کواپنی لپیٹ میں نہ لیا ہو تو اسے سادہ نالی دار زخم کہاجاتا ہے۔
اگر فسچولا’’ سفنکٹرز ‘‘کے بڑے حصے میں سے گزر رہا ہو‘ اس کی بہت سی شاخیں ہوںیا اس کے ساتھ انفیکشن بھی ہو تو اسے پیچیدہ نالی دار زخم کہاجاتا ہے۔
فسچولا کی تشخیص کے لئے ’اینڈواینل الٹراساؤنڈ‘ اور’ایم آر آئی‘کی بھی ضرورت پڑسکتی ہے۔ان کی ضرورت عام طورپرپیچیدہ نالی دار زخم میں زیادہ پڑتی ہے

علاج
اینل’ فسچولاکے علاجکے لئے کولون اینڈ ریکٹل سرجن یا کسی ماہر جنرل سرجن سے رجوع کرنا چاہیے۔
اس کا علاج صرف سرجری ہے ۔اس کے علاوہ کوئی اور طریقہ اس بیماری کے علاج میں موثر نہیں ہے۔اس لئے اس کا جلد از جلد آپریشن کروانا چاہئے۔
سادہ فسچولاکو عام طور پر ایک چیرالگا کر کھول دیاجاتا ہے اور زخم کو ٹانکے لگائے بغیر خود بخود بھرنے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔زخم مکمل طو رپر بھرنے کا دورانیہ فسچولا کی گہرائی کے لحاظ سے مختلف ہوسکتا ہے۔اکثر اوقات یہ چارہفتوں سے تین ماہ پرمشتمل ہوتا ہے۔ اس طریقے سے تقریباً95فی صد زخم مکمل طور پر ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ اس میں پیچیدگیوں کی شرح انتہائی کم ہے۔
پیچیدہ فسچولاکے علاج کیلئے کئی قسم کے آپریشن ہوسکتے ہیں جن کا حتمی فیصلہ سرجن ‘مریض کے معائنے اور ٹیسٹوں کی رپورٹیں دیکھنے کے بعد اور اکثر اوقات آپریشن کے دوران ہی کرتا ہے۔پیچیدہ فسچولا میں درج ذیل آپریشنز کئے جاسکتے ہیں:

سیٹون
یہ ربڑ یااس طرح کے کسی موادا کا بناہوا ایک دھاگہ ہوتا ہے جسے فسچولا کے اندر ڈال کر اس کو باندھ دیاجاتا ہے۔یہ زخم کے اندر گندہ مواد جمع نہیں ہونے دیتا اور اسے بار بارکے انفیکشن سے بچاتا ہے۔

لفٹ پروسیجر
فسچولا کو اس کے آغاز کے پاس دونوں سفنکٹرز کے درمیان باندھ دیا جاتا ہے۔اس سے فسچولا ٹھیک ہوجاتا ہے۔

فسچولاپلگ
فسچولاکے اندر سپیشل میٹریل کا نیاپلگ فِٹ کرکے اس کو بند کردیاجاتا ہے۔

ایڈوانسمنٹ فلیپ
زخم کے اندر والے سوراخ کو جلد لگا کر بند کردیاجاتا ہے۔
اس کے علاوہ بھی کئی قسم کے آپریشنز ہوسکتے ہیں جن کے نتائج مختلف قسم کے ہوتے ہیں۔
فسچولا بن جانے کی صورت میں ڈاکٹرکے پاس جلدی جانا چاہیے تاکہ پیچیدہ ہونے سے پہلے اس کا علاج کیاجاسکے۔ اس طرح علاج نہ صرف مختصر بلکہ سستا بھی ہوتا ہے اور اس میں کامیابی کی شرح بھی زیادہ ہوتی ہے

 
 
 

 
  Latest News   Useful Web Links Contact Info
 

[more...]

 

The Association of Coloproctology of Great Britain and Ireland (ACPGBI)

American Society of Colon and Rectal Surgeons (ASCRS)

European Society of Coloprotology (ESCP)

Shifa International Hospitals, Ltd., Islamabad Pakistan

[more...]

For Appointments:
Shifa International Hospitals Ltd.
Pitras Bukhari Road H-8/4,
Islamabad - Pakistan

Tel: +92 51 8464646
Email: info@shifa.com.pk

Surgical Clinics:
Phone: +92 51 8463230, 8463231

For other Information:
Dr. Qamar Hafeez Kiani
Email: info@islamabadcolorectal.pk

 

 

Copyright © 2016 Islamabadcolorectal.pk | All rights reserved Designed and Developed by AliSoft .Net