Islamabad Colorectal

An Education Portal for Patients
and healthcare Professionals

 

 

Make an Appointment

  • 001
  • 002
  • 003
  • 005
  • 006
  • 007
  • 008
  • 009
001 002 003 005 006 007 008 009
 

HOME | DR. QAMAR HAFEEZ KIANI | WHAT WE OFFER | FOR PATIENTS | FOR HEALTHCARE PROESSIONALS | ASK A QUESTION | CONTACT

Colon and Rectal Surgery

Specialized treatment in Diseases of Anus, Rectum and Colon

[English] [Urdu]

English   اینل فشر

بڑی آنت کے آخری حصے یعنی مقعد کے نچلے حصے میں ایک چیرا نما زخم کوتکنیکی زبان میں ’’اینل فشر‘‘ کہا جاتاہے ۔یہ عموماً ایک سینٹی میٹر یا ا س سے کچھ کم یازیادہ ہوتا ہے جو عموماً مقعد کے پچھلے حصے میں یعنی ریڑھ کی ہڈی کی لائن میں ہوتا ہے۔ مقعد کے اگلے حصے میں بھی یہ کافی عام ہے۔اکثر اوقات اس کے نچلے سرے پر ایک دانہ سابن جاتا ہے جسے ’’سکِن ٹیگ‘‘ کہتے ہیں۔

علامات
پاخانہ کرتے وقت شدید درد ہونااینل فشرکی سب سے اہم علامت ہے یہ درد عام طور پر شدید ہوتا ہے جو پاخانہ کرنے کے ساتھ شروع ہوتا ہے اور بعد میں ایک گھنٹے یا زیادہ دیر تک جاری رہ سکتا ہے۔پاخانے میں خون آنابھی اس کی ایک اہم علامت ہے۔اکثر لوگ اینل فشرکو بواسیر ہی سمجھتے اور پکارتے ہیں‘ اس لئے کہ دونوں صورتوں میں پاخانے میں خون کی شکایت ہوسکتی ہے۔ْ دونوں میں فرق یہ ہے کہ عام طور پر بواسیر میں مریض کو خون آنے کے ساتھ درد نہیں ہوتا (سوائے کسی پیچیدگی کے)جبکہ اینل فشر میں مریض کو پاخانے کے ساتھ درد کی شکایت لازماًہوتی ہے

پاخانے کے دیگر امراض کی طرح اینل فشر بننے کی بڑی وجہ بھی غذائی بے اعتدالی ہے۔یہ شکایت زیادہ تر ان لوگوں میں ہوتی ہے جو فاسٹ فوڈ اور گوشت کا استعمال زیادہ اورسبزیوں اورپھلوں کا استعمال کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ مرض کچھ دیگر امراض مثلاً آنتوں کی سوزش بڑی آنت کے آخری حصے کے کینسر اور کچھ دیگر بیماریوں کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔

عورتوں کی اچھی خاصی تعداد کو زچگی کے فوراً بعداینل فشر ہوسکتا ہے۔اس کی وجہ بچے کی پیدائش کے دوران اس جگہ پر پڑنے والا کھچاؤ ہے۔یہ فشرزعام طور پر آگے کی طرف درمیان میں ہوتے ہیں۔

علاج
اینل فشرکے علاجکے لئے کولون اینڈ ریکٹل سرجن یا کسی ماہر جنرل سرجن سے رجوع کرنا چاہیے۔

  اگر فشر کا دورانیہ دوہفتے سے کم ہو یعنی زخم تازہ ہو تو محض غذائی تبدیلی سے بھی علاج ممکن ہے۔اپنی غذا میں گوشت اورمرچ مصالحوں کو کم کرنا اور فائبر یعنی سبزیوں اور پھلوں کا اضافہ کرنااس سے چھٹکارے اور بچاؤ‘ دونوں میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ پاخانے کو نرم کرنے والی ادویات‘ درد ختم کرنے والی دوائیں اور صبح وشام گرم پانی میں 15سے 20منٹ تک بیٹھنے سے60 سے70 فی صد مریض صحت یاب ہوجاتے ہیں۔باقی ماندہ مریضوں کی اکثریت چند ہفتوں کی ادویات سے ٹھیک ہوجاتی ہے اور بہت کم مریضوں کو آپریشن کی ضرورت پڑتی ہے۔


اگر زخم پرانا ہو تو پھر اس کا علاج قدرے پیچیدہ ہوجاتا ہے جسے ہم تین مرحلوں میں تقسیم کرتے ہیں۔سب سے پہلے ادویات‘ پھر انجکشن اورآخرمیں آپریشن کا سہارا لیا جاتا ہے ۔علاج ‘ترجیحاً مرحلہ وار ہوتا ہے ‘ تاہم کبھی کبھی مرض کی پیچیدگی کے پیش نظر براہ راست آپریشن بھی کیاجاسکتا ہے۔

ادویات
اس میں استعمال ہونے والی ادویات کریم کی شکل میں ہوتی ہیں۔یہ دن میں دو سے تین بار استعمال کی جاتی ہیں۔۔اس کے ساتھ ساتھ مریض کوغذائی عادات میں بہتری لانے کا مشورہ دیا جاتا ہے اورپاخانے کو نرم کرنے والی ادویات بھی تجویز کی جاتی ہیں۔

انجکشن
اگر کسی مریض کو ادویات سے افاقہ نہ ہو رہا ہو تو اسے مقعد کے اردگرد ایک انجکشن لگایاجاتا ہے۔۔اس کا اثر عام طور پر تین دن میں شروع ہوتا ہے۔اسے ایک سے زیادہ بارلگانے کی ضرورت پڑسکتی ہے

آپریشن
اگر مندرجہ بالا دونوں طریقوں سے مرض میں بہتری نہ آئے تو آپریشن کا سہارا لیا جاتا ہے۔ اس آپریشن کادورانیہ 15منٹ سے زیادہ نہیں ہوتا‘ تاہم یہ مکمل بے ہوشی کی حالت میں کیاجاتا ہے۔ اکثر مریض آپریشن کے بعد شام کو ڈسچارج ہوجاتے ہیں ۔
فشر کے مریضوں کو چاہیے کہ علامات ظاہر ہونے پر اس شعبے کے ڈاکٹر سے فوراً رجوع کریں‘ اس لئے کہ فشر جتنا تازہ ہوتا ہے‘ اس کا علاج اتنا ہی آسان ہوتا ہے۔ وہ جتنا پرانا ہوتا جاتا ہے‘ اس کا علاج بھی اتناہی پیچیدہ ہوتاجاتا ہے۔

 
 
 

 
  Latest News   Useful Web Links Contact Info
 

[more...]

 

The Association of Coloproctology of Great Britain and Ireland (ACPGBI)

American Society of Colon and Rectal Surgeons (ASCRS)

European Society of Coloprotology (ESCP)

Shifa International Hospitals, Ltd., Islamabad Pakistan

[more...]

For Appointments:
Shifa International Hospitals Ltd.
Pitras Bukhari Road H-8/4,
Islamabad - Pakistan

Tel: +92 51 8464646
Email: info@shifa.com.pk

Surgical Clinics:
Phone: +92 51 8463230, 8463231

For other Information:
Dr. Qamar Hafeez Kiani
Email: info@islamabadcolorectal.pk

 

 

Copyright © 2016 Islamabadcolorectal.pk | All rights reserved Designed and Developed by AliSoft .Net